اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شروع ہو گیا۔
مسلم لیگ نون کے قائد و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف، نون لیگ کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، نون لیگی رہنما مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، دیگر جماعتوں کے رہنما جہانزیب جمالدینی، طاہر بزنجو، شاہ اویس نورانی، میر کبیر پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس میں شریک ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن ویڈیو لنک کے ذریعے ڈی آئی خان سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں 10 نومبر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی حکمتِ عملی پر غور ہو گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے طلب کردہ مشترکہ اجلاس سے 18 بل پاس کروانے ہیں۔
ان بلوں میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے، ای ووٹنگ اور ای وی ایم جیسے بل بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.