بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم اجلاس، کورونا سے متاثر مریم نواز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس شروع ہوگیا۔

اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف،محمود خان اچکزئی،شاہد خاقان عباسی، ساجد میر،میر کبیرشاہی ،اکرم خان درانی ،افتاب احمد خان شیرپاؤ اور اویس نورانی شرکت کررہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی گزشتہ روز نکالی گئی بہاولپور ریلی کے دوران سیلفیاں لیتی رہیں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور میاں مھمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ’پی ڈی ایم اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہو رہی ہوں کیونکہ ابھی تک کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب نہ ہوئی ہوں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آج ایک بہت  اہم اجلاس ہے۔‘

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن مہم کیلئے پلندری میں جلسے کے دوران والد سے ویڈیو کال پر بات کی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کے آئندہ مراحل، خطے کی بدلتی صورتحال پر اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل اور نواز شریف کے ویزےکی توسیع نہ ہونے کا معاملات زیر غور آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.