پنجاب اسمبلی کے حلقہ 237 سے تحریک انصاف کے امیدوار قاسم خان کھچی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔
وہاڑی سے پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور پی پی 237 کے امیدوار قاسم خان کھچی نے گروپ سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
ن لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ سے ملاقات میں قاسم خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ اس وقت ملک ن لیگ کی طرف دیکھ رہا ہے۔
قاسم خان کھچی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔
Comments are closed.