الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 7 سے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی جس کے بعد آر او نے پی پی 7 کے نتائج جاری کر دیے۔
آر او نے پی پی 7 کے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال رات ڈھائی بجے مکمل کر کے نتائج جاری کیے۔
ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد ن لیگ کے راجہ صغیر کے ووٹوں میں 12 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔
راجہ صغیر کے نوٹی فکشن کے بعد ن لیگ اور اتحادیوں کے ارکان کی تعداد 179 ہو گئی۔
مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال میں پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کے ووٹوں میں 6 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔
آزاد امیدوار راجہ وسیم احمد کے ووٹوں میں 8 ووٹوں اور نزاکت حسین کے ووٹوں میں 5 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔
تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کا بھی 1 ووٹ بڑھا۔
جماعت اسلامی کے امیدوار تنویر احمد کے ووٹوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
Comments are closed.