مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پی پی 38 سیالکوٹ پر پریزائیڈنگ افسران کو مینج کرکے من چاہا نتیجہ نکالا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن 113، 114 پر ایک شخص جعلی ووٹوں کے ساتھ پکڑا گیا۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کیمپ آج خالی تھے، ان میں کوئی نہیں تھا پھر انہوں نے 10 تا 15 ہزار ووٹوں کا فرق ڈالا ہے۔
ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ حکومت تلی ہوئی ہے کہ ہر طرح کے ہتھکنڈوں سے اس سیٹ کو مینج کرنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا ڈسکہ الیکشن 10 پریزائیڈنگ افسروں نےمینج کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔
رانا ثنا اللہ نےاستفسار کیا کہ پریزائیڈنگ افسر چار پانچ سو ووٹوں کی ہیراپھیری کرتا ہے تو اس کی بات نہ کریں؟
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہر دوسرے کی آدمی کی حب الوطنی پر شک کرتے ہیں۔
Comments are closed.