تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں لیگی رہنما نے مریم نواز کو نہ بلوانے کا کہا تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں عثمان ڈار نے کہا کہ میں سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں وہاں موجود تھا اور پوری الیکشن مہم چلائی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ سے کہا کہ اس دوران سیالکوٹ سے ن لیگ کے ایک ایم این اے نے لیگی امیدوار کو مشورہ دیا کہ انتخابی مہم کے لیے مریم نواز کو مت بلانا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگی ایم این اے نے امیدوار سے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کو بلایا تو آپ کا الیکشن خراب ہوجائے گا۔
عثمان ڈار نے اس دوران مریم نواز کو اسٹرائیکر قرار دیا جو ہر بار پی ٹی آئی کے بجائے گیند ن لیگ کے گول پوسٹ میں ڈال دیتی ہیں۔
Comments are closed.