الیکشن کمیشن نے پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب میں 14 اور15 دسمبرکی درمیانی شب انتخابی مہم روکنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے حکم میں کہنا ہے کہ پی پی 206 کے امیدوار 14 اور 15 دسمبر کی درمیانی شب کے بعد مہم نہ چلائیں۔
پی پی 206 کے امیدوار وں کے پولنگ سے 48 گھنٹے پہلے جلسہ، جلوس، کارنر میٹگنز پر پابندی عائد ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر 2 سال قید،1 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پی پی 206 خانیوال میں ضمنی انتخاب 16 دسمبر کو شیڈول ہیں۔
Comments are closed.