ہفتہ 5؍ذوالحجہ 1444ھ24؍جون 2023ء

پی پی 146 کے ٹکٹ ہولڈر ملک وقار کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پنجاب اسمبلی (پی پی) کے حلقے 146 کے ٹکٹ ہولڈر ملک وقار نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ملک وقار نے ایک بیان میں کہا کہ میں 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور ملک پاکستان کے تحفظ کی علامت ہے۔

ملک وقار نے یہ بھی کہا کہ وزیر آباد واقعہ کے بعد بھی چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام اور ورکرز کو اکسایا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عوام اور اداروں کو ایک دوسرے کے سامنے لانے کی کوشش کر رہے تھے، اس کے نتیجہ میں 9 مئی کا واقعہ ہونا ہی تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.