پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 139 شرقپور شریف کے ضمنی الیکشن میں 3 جماعتوں نے ایک ہی دن جلسہ کرنے کی درخواست دے دی۔
پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کے لیے تحریک انصاف، مسلم لیگ اور تحریک لبیک نے 9 ستمبر کو آخری جلسے کا اعلان کردیا ہے۔
ن لیگی امیدوار افتخار بھنگو نے ڈپٹی کمشنر کے نام درخواست دی ہے، جس میں لیگی قیادت کے جلسے سے خطاب کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی امیدوار ابوبکر شرقپوری نے بھی 9 ستمبر کو ہی جلسے کی درخواست دی ہے، جس میں بتایا گیا کہ انتخابی جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے۔
ٹی ایل پی امیدوار نے بھی جلسے کی درخواست دی اور بتایا کہ مرکزی امیر علامہ سعد رضوی عوام سے خطاب کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے تینوں جماعتوں کی جلسے کی اجازت سے متعلقہ درخواستوں پر ڈی پی او سے رپورٹ مانگ لی ہے۔
پی پی 139 کی نشست ن لیگ کے منحرف ایم پی اے جلیل احمد شرقپوری کے استعفے سے خالی ہوئی تھی، جس پر اب 11 ستمبر کو الیکشن ہوں گا۔
Comments are closed.