امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ پیپلز پارٹی سے ہیں اور کہتے ہیں وفاق سپورٹ نہیں کر رہا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس وقت شہر کی صورتحال بدترین ہے لیکن کسی وزیر کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
انہوں نے کہا کہ آخری مردم شماری ن لیگ کے دور میں ہوئی تھی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا بڑا مینڈیٹ تھا، مردم شماری کو نوٹیفائی کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے 40 سال میں شہر کے لیے کچھ نہیں کیا، کراچی میں کوئی روڈ صحیح سلامت نہیں، لوگ گڑھوں میں گر جاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کیوں اس شہر میں جعلی ڈومیسائل بنائے جا رہے ہیں اور لوڈشیڈنگ کے باوجود اتنے بڑے بڑے بل بھیج دیے جاتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کب تک کراچی والوں کے ساتھ ظلم جاری رہے گا۔
Comments are closed.