
سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کا مہنگائی، بدعنوانی اور ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف پیدل مارچ ایک ماہ کا سفر طے کرکے کراچی پہنچ گیا۔
فوارہ چوک پر ایس یو پی کے صدر زین شاہ نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے سندھ کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے۔
زین شاہ نے مزید کہا کہ وقت سے پہلے ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری کی ذمہ دار بھی پیپلز پارٹی ہے۔
شرکاء سے خطاب میں ایس یو پی کے سیکریٹری اطلاعات نوید امین نے کہا کہ زرداری مافیا نے سندھ کو تباہ کردیا ہے، صوبہ مطالبہ کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی بوریا بستر لے کر چلی جائے۔
انہوں نے کہا کہ زرداری کی کرپشن نے سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے، آج زرداری مافیا کی وجہ سے سندھ کے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔
مارچ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خاتمے کےلیے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ضروری ہے۔
ایس یو پی کا پیدل مارچ سندھ کے وسائل پر قبضے، ڈیجیٹل مردم شماری، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف تھا، جو صوبے کے دیگر میں قیام کے بعد 33 روز میں کراچی پہنچا۔
Comments are closed.