پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر ہر دور میں الزامات کی نوعیت تبدیل کی جاتی ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت پر کبھی کفر کے فتوے، کبھی ملک توڑنے کی تہمت لگائی گئی۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ اب کفر کے فتوے، غداری کی تہمت کی جگہ کرپشن کے الزامات نے لی۔
شازیہ مری نے کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا راستہ روک کر قوم کے مستقبل کو تاریک کیا گیا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ بجلی، گیس اس لیے مہنگی ہے کیونکہ پاک ایران گیس پائپ لائن ختم کی گئی۔
Comments are closed.