پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکمت عملی ہے کہ ن لیگ پر حملہ کرو تاکہ پی ٹی آئی کا ووٹ ملے، پی پی نے پی ٹی آئی کا چیئرمین بھی اسی طرح لگوا دیا۔
جیو نیو کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ نہیں پتا بلاول جوانوں کو پیروں کا استاد کہہ کر کس پرحملہ کر رہے ہیں۔ شعر پڑھا تو بلاول کے والد ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری تقاضہ ہے کہ لوگ جس کو چاہیں گے اسے ووٹ دیں گے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بڑا تڑکا اپنا بندہ چیئرمین پی ٹی آئی لگواکر لگایا ہے۔ بیرسٹر گوہر پچھلے سال تک پیپلز پارٹی میں تھے۔
Comments are closed.