پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو نگراں حکومت سے شکایات ہوگئیں، پارٹی عہدیداروں نے بلاول بھٹو زرداری کو اس حوالے سے آگاہ کردیا۔
ذرائع پی پی پی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کوئی کام نہیں ہو رہا، الیکشن میں مشکل ہوگی، پی پی پی کا کام ہو تو سارا قانون سامنے رکھ دیتے ہیں، دوسری پارٹی کیلئے آنکھیں بند کر لی جاتی ہیں۔
ذرائع پیپلز پارٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی آمد پر لگائے گئے بینر بھی اتار دیے گئے۔
ذرائع ایوان وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی دبئی کےلیے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محسن نقوی کا دبئی میں سابق صدر آصف زرداری کی عیادت کرنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.