وفاقی حکمران جماعت پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صوبائی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے عوامی لانگ مارچ کو بے جان اور پلپلا کہہ دیا۔
سانگھڑ پہنچنے پر شاہ محمود قریشی نے پی پی کے لانگ مارچ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ اس میں جان نہیں ہے، یہ مارچ تو پلپلا سا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد لانگ مارچ میں جان نہیں، سرکار کے وسائل نظر آرہے ہیں، بلاول اندرون سندھ کے ووٹوں سے وزیراعظم نہیں بن سکتے، اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک سے ہوا نکل گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اتحادی ق لیگ نے کہہ دیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنا وعدہ نبھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ نے اپوزیشن کو جواب دے دیا کہ آپ کے پاس پورے نمبر نہیں ہیں، عدم اعتماد پر فریب اور دھوکا دے رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بُلانے کا الزام لگانے والے اجلاس کے لیے ریکوزیشن جمع کرادیں۔
Comments are closed.