پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے الیکشن کمیشن سے گورنر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
گورنر سندھ کی سیاسی سرگرمیوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
پیپلز پارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں اور سینیٹ میں گورنر سندھ کا کردار قانون کے خلاف ہے۔
پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن 234 آرٹیکل الیکشن ایکٹ کے تحت گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کرے۔
Comments are closed.