پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہےکہ پی پی مہنگائی کے خلاف میدان میں آچکی ہے، ہمارے کارکن 2 ہفتوں سے مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کررہے ہیں۔
ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پنجاب اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف تحریک عدم اعتماد لاتی تو عمران خان گھر جاچکے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں لگا کے استعفوں کی ضد کرنے والے خود استعفے ضرور دیں گے، عمران خان سے نجات کیلئے پہلے بزدار کو ہٹانا پڑے گا۔
Comments are closed.