سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات کے لیے مؤثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
نواب شاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کو جب حق حکمرانی ملتا ہے تو نچلی سطح تک مسائل حل ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے فیصلے اور اختیار کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اس نے ہر دور میں عوام کے لیے کام کیا۔
Comments are closed.