پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج حیدر نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل پر بغیر پڑھے دستخط کرنے کو غلطی قرار دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں تاج حیدر نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل پر دستخط کرنے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے سیشن میں اس کی منسوخی کے لیے بل پیش کریں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و داخلہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ اس بل کو سپورٹ نہیں کریں گے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ یہ ظلم عظیم ہے، مسلم لیگ ن کے سینیٹرز نے اس بل پر دستخط کیے، انہیں دستخط نہیں کرنے چاہیے تھے۔
Comments are closed.