سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر امام الدین شوقین نے پی آئی اے، ریلوے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کا مطالبہ کردیا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے امام الدین شوقین نے کہا کہ پی آئی اے، ریلوے، فیسکو سمیت کچھ ادارے ہمارے خون پسینے کے ایک ہزار ارب کھا جاتے ہیں، ہمیں بتایا جاتا ہے کہ یہ ری اسٹرکچر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بال سفید ہوگئے ہیں لیکن یہ ری اسٹرکچر نہیں ہوئے، کمیشن بنایا جائے اور ان اداروں کی نجکاری کی جائے، ہو سکتا ہے کچھ ارکان یا ان کی پارٹی ان کی رائے سے اختلاف کریں۔
Comments are closed.