رہنما پی ٹی آئی علی زیدی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی والے آج سیلاب زدگان کی آڑ میں مال اکٹھا کر رہے ہیں۔
سندھ میں سیلابی صورتحال پر ویڈیو بیان میں علی زیدی نے بتایا کہ سیلاب زدگان کا امدادی سامان ڈی سی آفس سےچوری کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ مراد علی شاہ بتائیں کیا ایک دن میں بارش ہوئی اور سیلاب آگیا ؟ کیا پی ڈی ایم اے اور محکمۂ موسمیات نے پہلے سے آگاہ نہیں کیا تھا؟
علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پہلے سے کیا تیاری کی ہوئی تھی؟
انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ رقم سندھ میں تقسیم کی گئی، جب ہم ڈیم بنا رہے تھے تو پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ روڑے اٹکائے تھے۔
علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے اور وفاقی حکومت یہاں اپنی توجہ مرکوز کرے۔
Comments are closed.