پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عاجز دھامراہ کی گاڑی الٹ گئی، جبکہ عاجز دھامراہ حادثے میں محفوظ رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عاجز دھامراہ کی گاڑی کو حادثہ سعید آباد کےقریب پیش آیا۔
عاجز دھامراہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے دعا کی درخواست کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں، میرا بھائی اور ڈرائیور خیریت سے ہیں۔
Comments are closed.