پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پنجاب کے صدر حسن مرتضیٰ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔
ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کوئی سیاستدان 2 سڑکیں بنانے سے لیڈر نہیں بن جاتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو آئین پاکستان کی شکل میں آج بھی زندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ہر 10 سال بعد ڈیل کرکے سیاست چھوڑ دیں، وہ لیڈر نہیں بنا کرتے ہیں، اگر حنیف عباسی کا دماغ ٹھیک کام کر رہا ہے تو وہ مناظرہ کرلیں۔
Comments are closed.