کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس وقت تو ساتھ چلنے کا فیصلہ ہوا ہے، جب گورنر کی ضرورت پڑے گی تو گورنر سندھ بھی آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں صبر اور برداشت ضروری ہے، آنے والا وقت ملک اور صوبے کے لئے بہتر ہوگا، سندھ حکومت پانی اور ٹرانسپورٹ پر کام کررہی ہے، حکومت کے ساتھ چلنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مل کر جدوجہد کی جائے، سب کو برابر سمجھا جائے، ہماری سیٹیں چوری ہوئی تھی، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا، ہم اپنا مینڈیٹ واپس لے لیں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا کوئی سیاسی فلسفہ نہیں ہے، روضہ رسول ﷺ پر جو کچھ ہوا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
Comments are closed.