پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں افغانستان کی حالیہ صورتحال پر اظہار خیال کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کابل میں افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان سے متعلق حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی پی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تمام فیصلے پارلیمان کو اعتماد میں لے کر ہونے چاہئیں۔
اعلامیے کے مطابق اتفاق رائے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
Comments are closed.