پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیسز: عمران خان کیخلاف دہشتگردی کی دفعات حذف

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات حذف کر دیں۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج جواد عباس حسن نے فیصلہ سنا دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کی دفعات نکال کر کیس سیشن کورٹ کو بھیج دیا۔

پارلیمنٹ حملہ کیس سے صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ بری ہوگئی۔

عمران خان کے شریک ملزم نے دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست عدالت میں دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ 2014ء میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں پی ٹی وی و پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمات عمران خان و دیگر کے خلاف درج ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.