جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس: اسد عمر کی درخواست ضمانت نمٹا دی گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغور کاکڑ کی عدالت میں تفتیشی افسر پیش ہوئے۔

عدالت کے سامنے تفتیشی افسر نے اسد عمر کے خلاف کیس واپس لینے کا بیان دے دیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ اسد عمر کی گرفتاری مطلوب نہیں۔

پولیس بیان کے بعد اسد عمر کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں اسد عمر کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.