وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی اے نے ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی پالیسی پر کام شروع کر دیا۔
پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق شہریوں کی مرضی کیخلاف مارکیٹنگ کے پیغامات نہیں بھیجے جاسکیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کیلئے نظام متعارف کروا دیا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سےموبائل کمپنیاں،ٹیلی مارکیٹرز آپشن ان اور آپشن آؤٹ نظام پر عمل شروع کریں گی۔
پی ٹی اے کے مطابق ہر مارکیٹنگ میسج کے آخر میں آپشن آؤٹ کیلئے لنک موجود ہوگا، آپشن آؤٹ لنک پر کلک کرنیوالوں کو ایس ایم ایس مارکیٹنگ بلاک لسٹ میں ڈالا جائے گا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صرف آپشن ان لسٹ میں رہنے والے صارفین کو مارکیٹنگ ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے۔
پی ٹی اے نے بتایا کہ ٹیلی مارکیٹر کی حروف اور نمبروں پر مشتمل لسٹ تیار کی جائے گی اور تمام موبائل فون آپریٹر21 جون تک لسٹ پی ٹی اے کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.