وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت فلڈ ریلیف کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو غیر فعال ٹاورز ہٹانے کی ہدایت کردی گئی۔
احسن اقبال کی زیر صدارت فلڈ ریلیف کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
چیئرمین فلڈ ریلیف کمیٹی نے پی ٹی اے کو غیرفعال ٹاورز اور این ایچ اے کو ہنگامی طور پر متاثرہ سڑکیں بحال کرنے کی ہدایت کردی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں سیلاب کی صورتحال اور متاثرین کی مدد کے لیے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ریلیف کارروائیوں کو تیز تر کرنے اور انفرا اسٹرکچر کی جلد بحالی کے لیے ہدایات دیں۔
Comments are closed.