پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) اور ایم کیو ایم لندن کے 20 سے زائد کارکنوں کی ایم پی او کے تحت نظربندی پر سندھ ہائیکورٹ نے مختلف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
کراچی میں سندھ ہائیکورٹ نے ایم پی او کے خلاف دائر درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے پی ٹی ایم اور ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ سیکریٹری داخلہ سندھ کو ایم پی او کے تحت نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ عدالت نے ایم کیو ایم لندن اور پی ٹی ایم کے کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔
عدالت نے کہا کہ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ کو بھیجا جائے۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی ایک ماہ کی نظربندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
Comments are closed.