اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے 90 سے زائد ارکان عدم اعتماد میں ساتھ دیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 90 سے زائد ارکان اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا میں ن لیگی رہنما پی ٹی آئی کے 22 سے 25 ارکان اسمبلی کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا دعویٰ تو تسلسل سے کرتے آرہے ہیں۔
تاہم آج جاوید لطیف نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے حکومت کے 90 ارکان کے تیار ہونے کا دعویٰ کردیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کے 50 فیصد ارکان اگر اپنے لیڈر کے خلاف ہوں تو انہیں لوٹا نہیں کہا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.