وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس میں پارٹی آئین کے مسودے کی منظوری دے دی گئی، 2019 کا پارٹی آئین کالعدم قرار دے دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور سی ای سی ارکان نے شرکت کی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے آئین پر نظرِ ثانی کیلئے قائم کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے نظرِ ثانی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نئی آئینی اسکیم کی منظوری دے دی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق نئے نامزد کردہ ذمہ داران کو نچلی ترین سطح تک تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف وفاق کی مقبول اور منظم ترین سیاسی قوت ہے، سیاسی و انتظامی طور پر عوام کو با اختیار بنانے کے ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ غریب طبقے کی بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت فلاحی ریاست کی طرز پر عوامی بہبود پر غیر معمولی وسائل صرف کررہی ہے۔
Comments are closed.