بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے استعفیٰ دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

بلال غفار نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرا یا، انہوں نے کہاکہ لوکل باڈیز الیکشن کی بھرپور تیاری کرنی ہے

صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار کاکہنا ہے کہ قیادت کی جانب سے نئی ذمے داریاں دی گئی ہیں، نئی ذمہ داریوں کے بعد پرانی ذمے داریوں سے سبکدوش ہونا چاہتا ہوں۔

بلال غفار نے کہاکہ پی پی اور نون لیگ میں صرف خاندانی سیاست ہوتی ہے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ بل کے حوالے سے پورے صوبے میں احتجاج کرنے جارہے ہیں

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.