پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے معاہدوں کا فائدہ اگلے 10 سالوں میں 3 ارب ڈالر کی بچت کی صورت میں ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ اُن کی حکومت نے ایل این جی کے جو معاہدے کیے، وہ ن لیگ کی حکومت کے معاہدوں سے 31 فیصد سستے تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے معاہدوں کے باعث اگلے 10 سال میں 3 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔
عمر ایوب نے کہا کہ حکومت بجلی گھروں کو پیسے ریلیز نہیں کر رہی اس لیے لوڈشیڈنگ کا عذاب ہے، پاکستان میں بجلی کا 8800 میگاواٹ شارٹ فال ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی، نئے انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔
Comments are closed.