بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں زیادہ رش دکھانے کے منصوبے پر مریم نواز کا ردِ عمل

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما عامر کیانی کی جانب سے لانگ مارچ  کے دوران رش زیادہ دکھانے سے متعلق منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔

راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا۔

اس دوران پی ٹی آئی کے نائب صدر پی ٹی آئی عامر کیانی نے لانگ مارچ میں شرکاء کی تعداد زیادہ دکھانے سے متعلق بنائے گئے منصوبے پر بات کی۔

اجلاس کے دوران مرکزی رہنما پی ٹی آئی عامر کیانی کارکنان کو بتا رہے ہیں ‎کہ عمران خان جب گوجر خان پہنچیں گے تو ‎قافلے کو رش میں پھنسا کر رکھیں گے تا کہ بڑا رش نظر آئے۔

نائب صدر پی ٹی آئی عامر کیانی کا کہنا ہے کہ ‎عمران خان جمعہ کو چار بجے گوجر خان پہنچیں گے، قافلےکو رش میں پھنسا کے رکھیں گے تاکہ بڑا رش نظر آئے، ‎عمران خان کو رش میں پھنسا کر خطاب کروائیں گے۔

اس اجلاس کی وائرل ہونے والی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے ہنسنے کا ایموجی بنایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.