پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی فضل محمد نے 70 فیصد سیلاب متاثرین کو جعلی قرار دیدیا۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے ویڈیو شیئر کی، جس میں وزیراعلیٰ محمود خان کو سیلاب متاثرین کے حوالے سے فضل محمد بریفنگ دے رہے ہیں۔
فضل محمد نے بریفنگ میں کہا کہ کیمپس میں لوگوں کی اکثریت مزہ لینے کےلیے بیٹھی ہے، یہ لوگ صرف سرکاری چیزیں ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ امدادی کیمپس میں موجود صرف 30 فیصد ہی حقیقی متاثرین ہیں، باقی 70 فیصد لوگ مزے لینے کے لیے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن متاثرین کے گھر گرے تھے یا انہیں نقصان پہنچا تھا وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔
اس حوالے سے اپنے بیان ایمل ولی خان نے کہا کہ چاسدہ والوں جاگ جاؤ، فضل محمد نے 70 فیصد متاثرین سیلاب کو جعلی قرار دیا ہے۔
Comments are closed.