مردان سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے طفیل انجم نے مہنگائی پر نرالی منطق پیش کردی ہے۔
ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے، ہر صبح فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو نرخ مقرر کرتا ہے۔
حکومتی ایم پی اے طفیل انجم کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی مہنگائی اللہ کی طرف سے ہے، والی بات پر قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرشتے کی جانب سے ریٹ مقرر کرنے کی بات ٹھیک نہیں، یہ بات وہ واپس لیتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.