پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سندھ حقوق مارچ کا روٹ سیکیورٹی وجوہات پر تبدیل کردیا گیا ہے۔
نوشہروفیروز سے جاری ایک بیان میں پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ حقوق مارچ اب رتوڈیرو سے روانہ ہو کر رانی پور سے روٹ تبدیل کرے گا، سندھ حقوق مارچ اب مہران ہائی وے سے نواب شاہ پہنچے گا۔
خیال رہے کہ آج پی پی پی کے عوامی لانگ مارچ اور پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کو نوشہروفیروز کی حدود سے گزرنا تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو نوشہروفیروز کے ضلع کے مختلف مقامات پر خطاب کرنا تھا۔
Comments are closed.