hookup Mount Ephraim coyote hookup mature hookup app what is the best gay hookup app best hookup subredduts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت محض خدشے کے پیش نظر حکم جاری نہیں کرسکتی، بلینکٹ آرڈر نہیں دے سکتے کیونکہ اسلام آباد میں حساس عمارتیں ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ سماعت کر رہے ہیں، عدالت نے پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کیا ہے۔

دوران سماعت بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میں عدالتی فیصلوں کا جائزہ لے کر عدالت کی معاونت کردیتا ہوں۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ دھرنا کیس میں سپریم کورٹ طے کر چکی ہے اس پر عمل ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق احتجاج آئینی حق ہے، جس پر وکیل علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں و ضوابط پر عمل نہیں ہو رہا، جتنی رکاوٹیں ہیں، ان کو ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میں بھی سپریم کورٹ کے طے کردہ ضوابط کے مطابق چلنا ہے، بلینکٹ آرڈر تو یہ عدالت نہیں دے سکتی کیونکہ یہاں پر حساس عمارتیں اور ایمبیسیز ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممکنہ گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے خلاف درخواست دائر کردی

وکیل علی ظفر نے کہا تھا کہ یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا کلاسک کیس ہے، پرامن احتجاج آئینی حق ہے لیکن کل رات سے ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، جب سے ہم نے پٹیشن فائل کی تب سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ٹی ایل پی، ن لیگ، جے یو آئی ف کیخلاف بھی اسی طرح کیا تھا، جب کسی کی حکومت آتی ہے تو دوسروں کیخلاف ایسی کارروائیاں شروع کر دی جاتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.