پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک انصاف کی بطور اپوزیشن پارٹی حکمت عملی طے کی گئی، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تحریک انصاف موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔
اجلاس میں آج سے شروع ہونے والی عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے منگل کو پشاور میں ایک بڑے جلسے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان پشاور جلسے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔
کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اگلے انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ کو متحرک کیا جائے گا۔
Comments are closed.