پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احتجاج کی کال سمیت پارٹی امور پر مشاورت شروع کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، پرویز خٹک اور علی امین گنڈا پور سمیت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی شریک ہوئے۔
خیبر پختونخوا سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹ اور تحصیل ناظمین و ٹکٹ ہولڈرز بھی شریک ہیں، اجلاس میں احتجاج کی کال سمیت پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔
Comments are closed.