بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی، شفقت محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، پولیس نے ایوان میں ایم پی ایز پر تشدد کیا، دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی۔

شفقت محمود نے کہا کہ پولیس اور حمزہ کے غنڈوں نے ایوان کے اندر آکر تشدد کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی، یہ خرید و فروخت اور بندر بانٹ کے ساتھ چل رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.