ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

پی ٹی آئی کو فیض آباد جلسے کی تیاری سے پھر روک دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فیض آباد پر ایک بار پھر جلسے کی تیاری سے روک دیا گیا ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے کا اسٹیج فیض آباد کے قریب نہیں لگ سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو کہہ دیا گیا ہے کہ ابھی آرڈر آئے ہیں، جلسہ گاہ اور اسٹیج کا کام روک دیا جائے۔

پی ٹی آئی نے 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کو درخواست بھی دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.