وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کل سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی۔
ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ کل فیصل واوڈا کی سینیٹ سےخالی نشست پر سندھ اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی، پی ٹی آئی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی دہری شہریت پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مراد علی شاہ کا کیس تاحال سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ کیس کی جلد سماعت کی جائے۔
Comments are closed.