بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کا چھکا ان کے گلے پڑ سکتا ہے: سراج درانی

سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کا چھکا ان کے گلے بھی پڑ سکتا ہے، ابھی معاملہ شروع ہوا ہے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں بہتری آئے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ اس وقت جو حالات ہیں وہ نہیں ہونے چاہیے تھے، تحریکِ عدم اعتماد کا معاملہ ختم ہو گیا، اب اس پر کیا بات کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپیکر اگر آئین کے خلاف جائے گا تو اس کے خلاف ایکشن ہو سکتا ہے، معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، ابھی اس پر رائے نہیں دے سکتے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عدالتِ عظمیٰ کے احاطے سے باہر آ گئے، جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

فاضل جج کی ریٹائرمنٹ کے باعث سماعت لنک جج کے پاس ہوئی۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.