بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کا پیٹرول مہنگا کرنے پر نواز شریف کی ناراضی پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیٹرول مہنگا کرنے پر نواز شریف کی ناراضی کو نورا کشتی قرار دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری اور مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے الگ الگ بیان میں پیٹرول مہنگا کرنے کے حکومتی اقدام پر تنقید کی۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ مریم نواز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی پالیسی منافقانہ ہے، ایک بڑھکیں مارتا ہے، دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے، مریم نواز ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہیں تو لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں۔

مشیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ نواز شریف ڈرپوک ہیں، مشکل وقت میں کارکنوں کو چھوڑ کر ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ پیٹرول مہنگا کرنے پر نواز شریف کی چھوٹے بھائی کی حکومت سے ناراضی نورا کشتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.