پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور میں کل ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت علی کا کہنا ہے کہ جلسہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام اراکین اسمبلی ریلیف کاموں میں حصہ لیں۔
شوکت علی کا کہنا ہے کہ کل جہاں جلسہ کرنا تھا، وہاں امدادی کیمپ لگایا جائے گا، مخیر حضرات امدادی کیمپ میں متاثرین کی مدد کے لیے عطیات دیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.