حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے 13 منحرف ارکان کے شوکاز نوٹسز پر دستخط کردیے گئے ہیں، جنہیں کل نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے ہیں، جس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس کے ذریعے ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 7 روز میں جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.