بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کا فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت اپنی اتحادی جماعتوں سے بھی سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے کی سفارش کرے گی۔

فیصل واوڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب خالی ہونے والی نشست پر آغا ارسلان پی ٹی آئی کے امیدوار تھے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنماؤں سے اس حوالے سے رابطہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.