سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا بیانیہ جھوٹا ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ریاست مخالف کام کیا، غداری کی، وزیرِ اعظم کو تحقیقات کرانی چاہیے، جنوبی پنجاب میں صرف ایک صوبہ بن سکتا ہے، دو صوبے بنائے تو 50 سینیٹرز بنانے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پہلے صدرتھےجنہوں نے سرائیکیوں کا مسئلہ اٹھایا، جنوبی پنجاب اتنا بڑا ہے کہ الگ صوبہ بنائے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے، جو آج ہماری اس قرار داد پر تنقید کرتے ہیں انہوں نے ووٹ دیا تھا۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ اور سینیٹ میں قرارداد اور بل منظور کرایا، سرائیکی صوبے کا دارالحکومت کہاں ہو یہ بھی ایک مسئلہ ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں کے لوگوں کو کنفیوژ کر کے سیکرٹریٹ بنا دیا گیا، تمام جماعتوں کے منشور میں سرائیکی صوبہ بنانا درج تھا، سرائیکی صوبے کا بل بھی 2 تہائی اکثریت کے ساتھ منظور کرا دیتے، تحریک انصاف کے پاس سارا پیسہ فارن فنڈنگ کا تھا، میں نے اپنے سارے ٹیکس جمع اور اثاثے ڈی کلیئر کرائے۔
Comments are closed.